مکۃ المکرمہ کے مشہور نور ہسپتال میں ثقافتی شام کا اہتمام، پاکستانی اسٹال توجہ کا مرکز رہا

جدہ (خالد نواز چیمہ)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویثرن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں ملازمت پیشہ افراد اور انکے اہل خانہ اس بات پر نہائت خوش ہیں اور حکومت سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنی ثقافت کو دنیا میں روشناس کرانے کے بھر پور مواقع دیئے گئے ۔

اس ویثرن کے تحت مکۃ المکرمہ کے مشہور نور ہسپتال میں ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب، مصر، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، ملائشیاء اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسٹاف نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت کو روشناس کرانے کیلئے خوبصورت اسٹالز کا اہتمام کیا جس میں ان ملکوں کے روائتی کھانے، ملبوسات، دستکاری، وغیرہ اسٹالز پر رکھی گئیں۔

ناظرین کے مطابق سب سے خوبصورت اسٹال پاکستان کا تھا، جس کے انتظامات انتھک محنت سے محترمہ عفت رانی، آسیہ پروین،کنیز فاطمہ نے کئے۔ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے پاکستانی اسٹاف ایمن غلام نبی،جویرہ رومان ، غزالہ علی، ریحانہ فردوس،شاہدہ عائشہ خان اسٹالز پر آنے والے دیگر قومیتوں کے افراد کو پاکستانی ثقافت سے آگہی دے رہی تھیں جس میں پاکستان کی اسلامی آرٹ، پاکستان کا لباس اور تاریخ پاکستان سے آگاہ کررہی تھیں ۔

اسٹالز کا دورہ کرنے والی ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی پاکستانی ثقافت اور اسٹالز کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ سعودی عرب کا ثقافتی دن ہر سال بہتر سے بہتر انداز میں منایا جائے گا۔ اسٹالز پر کھڑی خواتین اپنے اپنے ملکوں کے لباس پہنے ہوئے تھیں جو خوبصورت منظر پیش کررہا تھا۔

پاکستانی اسٹالثقافتی شاممکۃ المکرمہ
Comments (0)
Add Comment