سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کے حوالے سے چار روزہ بڑی نمائش بگ فائیو کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کے حوالے سے چار روزہ بڑی نمائش بگ فائیو منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے جبکہ ہیوی مشینری بھی نمائش میں رکھی گئی ۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب،پاکستان، امریکہ،برطانیہ، چائنہ، اٹلی،فرانس اور ترکی سمیت 47 ممالک کی تعمیراتی سازوسامان بنانے والی 13 سو کمپنیوں کی جانب سینکڑوں سٹال لگائے گئے جن پر 20 ہزار سے زائد تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والی اشیاء رکھی گئیں اسکے علاوہ مختلف کانفرنسز اور ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید طرز تعمیر کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بگ فائیو سعودی عرب کی ایک بڑی نمائش ہے جسکی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں اور تعمیراتی شعبے میں نئی جدت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے کاروباری معاملات کو بھی بہتر انداز سے تقویت ملتی ہے اس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

big five saudi arabiaبگ فائیوسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment