برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت میاں نعیم کی جانب سے سہارا فار لائف ٹرسٹ کیلئے فنڈز ریزنگ عشائیہ کا اہتمام

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت میاں نعیم نے سہارا فار لائف ٹرسٹ پاکستان میں شعبہ امراض قلب کے لیے چندہ جمع کرنے بارے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

عشائیے میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ، مقامی فنکارہ زرقا احمد ، سماجی خواتین نیناں رانیا ،فرزانہ افضل ، ڈاکٹر برنی ، چوہدری رضوان نصیر و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کر کے سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیئے۔

ابرار الحق نے مخیر حضرات اور اہل ایمان سے درخواست کی کہ وہ اپنے صدقات اور زکوٰۃ دیں تاکہ ہم شعبہ امراض قلب کو مکمل کر کے اسے جلد ضرورت مند افراد کا مفت علاج معالجہ کر سکیں ۔

میزبان میاں نعیم کا کہنا تھا کہ میں پچھلے بیس برسوں سے ٹرسٹ کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہا ہوں تاکہ پاکستان میں ضرورت مند اور غریب طبقے کا مفت علاج معالجہ ہو سکے ۔ میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے اس نیک مقصد کو عالمی سطح پر پہنچانے میں انکا کردار کلیدی ہے ۔

نیناں رانیا نے بھی کمیونٹی سے دل کھول کر مالی مدد کے لیے درخواست کی، ڈاکٹر برنی کا کہنا تھا کہ سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی ابرار الحق حقیقت میں کار خیر کا کام کر رہے ہیں ہم کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ انکے عطیات حق داروں تک پہنچیں گے۔

فرزانہ افضل نے نیک مقصد کے لیے کمیونٹی سے چندہ دینے کی درخواست کی ، مقامی فنکارہ زرقا احمد نے ابرار الحق کے سماجی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

چوہدری رضوان نصیر نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ ہی کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ہم اس نیک مقصد کے لیے سہارا فار لائف ٹرسٹ کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔سہارا فار لائف ٹرسٹ حقیقت میں مجبور لاچار اور غریب طبقے کے مفت علاج معالجہ کو ممکن بنانے میں انکا سہارا ہے۔

Funds raisingSahara for Life Trustفنڈز ریزنگ
Comments (0)
Add Comment