پاکستان اور برطانیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس لینے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ اور پاکستان نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس لینے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس لینے کے معاہدے کے تحت ان دونوں میں سے کسی بھی ملک میں موجود غیر قانونی تارکِ وطن کو واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔

اس معاہدے کے تحت برطانوی اور پاکستانی حکام ایک دوسرے کے ساتھ کریمنل ریکارڈ شیئر کر سکیں گے۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اس معاہدے پر رواں سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment