شاعری ہمیں اس دنیا کو روح کی آنکھ سے دیکھنے کا موقع دیتی ہے،جرمن سفیر الفریڈ گرینس کا شاعری کے عالمی دن پر خوبصورت پیغام

برسلز( نمائندہ خصوصی) کیا ہمیں معلوم ہے کہ گزرا کل یعنی 21 مارچ دنیا بھر میں شاعری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے؟۔سچ بات یہ ہے کہ بے شمار شاعروں کے دیس میں یہ بات ہمیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرینس نے بتائی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X پر مطلع کیا کہ” شاعری ہمیں اس دنیا کو روح کی آنکھ سے دیکھنے کا موقع دیتی ہے "۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ‘ عالمی دن برائے شاعری کے موقع پر ہمیں تخلیقی صلاحیتوں اور لطیف خیالات کی تعظیم کرنی چاہیے مجھے ذاتی طور پر علامہ اقبال کا جرمنی میں قیام کے بارے پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

آپ کو کونسے اشعار پسند ہیں؟ کمنٹس میں بتائیں ‘۔ اب برصغیر میں بسنے والے کسی ناظر یا قاری کو یہ بتانے کی ضرورت ہی نہیں کہ یہ ( شاعری ) انسانی اظہار کا وہ طریقہ ہے جس نے افراد سے لیکر قوموں تک کی زندگی بدل ڈالی ہے۔لیکن شاعری کے دیس کے باسیو، سچ بتائیے، کتنے لوگوں کو یہ بات معلوم ہے؟۔

German Ambassador Alfred Greensworld poetry dayجرمن سفیر الفریڈ گرینسشاعری کا عالمی دنعلامہ اقبال
Comments (0)
Add Comment