کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے قومی پرچم ہوا میں بلند کیا جسکے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی ممبران کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک پاکستان، جو کہ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں معرض وجود میں آیا تھا، کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمہ تن پاکستان کی ترقی کی جدوجد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر حافظ حفیظ الرحمٰن نے ملک پاکستان و کویت کی سلامتی کے لیے دعا کرائی۔ یو م پاکستان کی مناسبت سے امیر کویت شيخ مشعل الأحمد الجابر الصباح اور وزیراعظم شيخ محمد صباح السالم الصباح نے بھی حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔