مانچسٹر کی ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت ظفراقبال عرف ننھا کی جانب سے گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر کی ممتاز کاروباری، سماجی شخصیت اور لاھور سنوکر کلب کے چیف ایگزیکٹو ظفر اقبال عرف ننھا نے لاھور سنوکر کلب مانچسٹر میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مانچسٹر کی کاروباری مذہبی سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو کار ساؤنڈ سٹوڈیو کے چیف ایگزیکٹو اویس چوہان اور کاروباری شخصیت باسط بٹ تھے ،دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن ،پراپرٹی ڈیلر منشاء،نومی ،فیصل ،عظیم بٹ،مظہر چودھری،سہیل فاخر،رانا ارشد،فضل محمود ، راجہ علی ،اجمل خان،رانا ارشد ،اجمل خان ،یاسر بھٹی ،چودھری شاھد،خادم حسین چارلی ،چودھری عاصم ،عبید اللہ عرف مونٹی،عظمیٰ بی بی ، شاھد چودھری ،حاجی ندیم شامل تھے ۔

برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا شاہ جہان مدنی نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطین غزہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی اور ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے درس دینے کے ساتھ کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق محبت و یگانگت سے رہنے کی دعا بھی کی ،اس موقع پر میزبان لاھور سنوکر کلب کے چیف ایگزیکٹو ظفر اقبال عرف ننھا کے افطار پارٹی میں شرکت کرنے پر تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا آج تمام کمیونٹی اور دوست احباب کو اکٹھا کرنے کا مقصد ایک دوسرے سے مل کر رمضان کی خوشیاں بانٹنا ہے ،مہمان خصوصی اور کار ساؤنڈ سٹوڈیو کے چیف ایگزیکٹو اویس چوہان نے ظفر ننھا کا آج کے افطار ڈنر کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ظفر ننھا دیار غیر میں ہمیشہ تمام دوست احباب کو اکٹھا کرتے رہتے ہیں انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مولانا شاہ جہان مدنی نے کہا کہ ظفر ننھا بھائی کے آج مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، یہ مہینہ بخشش اور رحمتوں کا مہینہ ہے ایک دوسرے کے دکھ بانٹنے کا مہینہ ہے ، برطانیہ ملٹی کلچرل ملک ہے اللہ تعالیٰ اس مہینہ میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی نصیب فرمائے۔

کاروباری سماجی شخصیت باسط بٹ اور پاکستان برطانیہ پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ ظفر ننھا کی وجہ سے ہم سب کو آج مل بیٹھنے کا موقع ملا ،ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ہم اپنے دوست احباب کے ساتھ مل کر افطاری کرنے سے لطف اندوز ہوئے ،بزنس مین منشاء ،فیصل اور علی ضیاء نے افطار ڈنر کی پروقار تقریب منعقد کرنے پر ظفر ننھا کا شکریہ ادا کیا ،افطار ڈنر پر کبابش ہاؤس اولڈھم کے لاھوری کھانے پیش کئے گئے۔

ظفر اقبال عرف ننھا
Comments (0)
Add Comment