منہاج القرآن نارتھ مانچسٹر کی جانب سے افطار پارٹی،ممتاز سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) منہاج القرآن نارتھ مانچسٹر نے مقامی ہال میں افطار پارٹی دی جس میں مانچسٹر سٹی کونسلرز نعیم الحسن ، شوکت علی ، ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر یونس پرواز، ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر علامہ عبد الستار، سابق امیدوار میئر گریٹر مانچسٹر چوہدری محمد اسلم، فیصل حسین صدر منہاج القرآن فاؤنڈیشن، صدر منہاج القرآن مانچسٹر ظفر اقبال رانجھا ، نائب صدر منہاج القرآن سندھ و صدر پاکستان چیمبر آف کامرس برطانیہ عامر خواجہ و دیگر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور ادارہ منہاج القرآن کے کارکنان و عہدیداران کی بھرپور شرکت ۔

سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ ماہ مقدس کی مناسبت سے روح پرور افطاری کا اہتمام کیا گیا ،منہاج القرآن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ کونسلر شوکت علی نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن کی دین اسلام کے لیے خدمات قابل فخر ہیں دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں مذید ترقی عطا فرمائے ۔

علامہ عبد الستار کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی میں ہم نے کمیونٹی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالم اسلام و انسانیت کے لیے گراں قدر خدمات اور نوجوان نسل کے لیے جو انہوں نے علمی خدمات انجام دی ہیں اس بارے آگاہی دی تاکہ ہماری نوجوان نسل علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات سے بہرہ مند ہو سکے۔

ڈاکٹر محمد یونس پرواز نے کہا منہاج القرآن باکمال اسلامی ادارہ ہے جو علم کی روشنی پھیلا رہا ہے ۔ سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چوہدری محمد اسلم نے ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ادارہ منہاج القرآن سندھ کے نائب صدر عامر خواجہ نے کہا ایسی افطار پارٹیاں کمیونٹی کے اندر باہمی میل جول کا باعث بنتی ہیں۔صدر منہاج القرآن مانچسٹر ظفر اقبال رانجھا اور صدر منہاج القرآن فاؤنڈیشن فیصل حسین نے افطار پارٹی میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیا ۔

افطار پارٹی میں شریک بچوں نے بھی ادارہ منہاج القرآن کی کاوشوں کو سراہا ۔ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر نے افطار پارٹی کا اہتمام کر کے کمیونٹی کے اندر باہمی میل جول ، اتحاد و اتفاق یگانگت کو فروغ دینے کا عملی بیڑا اٹھایا۔

Minhaj Al-Quran North Manchesterمنہاج القرآن نارتھ مانچسٹر
Comments (0)
Add Comment