اولڈہم (محمد فیاض بشیر) لاہوری توا اینڈ گرل کے چیف ایگزیکٹو عرفان احمد نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اراکین برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ، اینڈریو گوون ،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،ڈاکٹر لیاقت ملک ، لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان ، سماجی و سیاسی سرگرم خواتین رضیہ چوہدری ، یاسمین عالم ،و دیگر سرکردہ شخصیات کی خصوصی شرکت ۔
نقابت کے فرائض عاطف ریاض نے ادا کیے ، پاکستان کے نوجوان قوال حسن جاوید ، عبداللہ شاہد نے محفل سماع جما کر اہل ایمان کے دلوں کو گرما دیا ، عمران نے آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لاہوری توا اینڈ گرل کے لذیذ کھانے ہمیشہ پاکستان کے دل لاہور کی یاد دلاتے ہیں، ماہ رمضان میں اہل ایمان کا مل بیٹھنا اچھا لگتا ہے ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوون نے کہا افطار پارٹی میں شامل ہونا باعث مسرت ہے دوست احباب سے ملکر اچھا لگا ۔
ڈاکٹر لیاقت ملک نے بھی افطار پارٹی میں کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے،لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ افطار پارٹی میں شمولیت اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملکر ایک دوسرے سے ماہ رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع ملا ۔
راجہ نجابت حسین اور سماجی کارکن سحر، نیناں رانیا اور رضیہ چوہدری نے بھی خواتین اور مرد حضرات کے درمیان ماہ رمضان کے دوران باہمی ہم آہنگی کو صحت مند معاشرے کے لیے اہم قرار دیا ۔ میزبان عرفان احمد نے افطار پارٹی میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
ماہ رمضان میں پاکستان کے دیسی کھانوں کا اصلی مزہ لاہوری توا اینڈ گرل کے کھانوں میں ہے جس نے کم عرصہ میں کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام پایا ۔