پی آئی اے ریاض ریجن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے ریاض ریجن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ افطار پارٹی میں پی آئی اے ریاض کے منیجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد شیخ نے دیگر کے ہمراہ سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور، ائیر اینڈ نیول کیپٹن راحیل، ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ، نجم ثاقب، رانا معصوم سمیت کمیونٹی اراکین کا استقبال کیا۔

افطار پارٹی میں دیگر غیر ملکی ائرلائنز کے افسران اور پی آئی اے کے ٹریول ایجنٹس بھی شریک تھے۔

اس موقعہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر محمد بلال احمد اور سیلز ایگزیکٹو آفیسر محمد ارشد شیخ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے اور سعودی عرب پی آئی اے کے لیے اہم ترین اسٹیشن ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو قومی ائیرلائن سے سفر کرتے ہیں ہماری بھی کوشش رہی ہے کہ اپنے مسافروں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کریں۔

PIA Riyadh Regionپی آئی اے ریاض ریجن
Comments (0)
Add Comment