سعودی عرب اور پاکستان ملکر دہشتگردی جرائم سے نمٹنے کیلئے تعاون کرینگے

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب اور پاکستان ملکر دہشتگردی جرائم سے نمٹنے کے لئے تعاون کریں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس میں سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے کے سربراہ یا ان کے نمائندے کو ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلیجنس سروسز کے ساتھ دہشتگردی کے جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کےلیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا ہے۔

اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے علاوہ ازیں عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

pakistan saudi arabia against Terrorist crimesدہشتگردی جرائم
Comments (0)
Add Comment