نیدرلینڈ میں ڈاکٹر سہیل خان

یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان نے امریکہ یورپ مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں بے شمار شعبوں میں اپنی شب روز محنت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں ڈاکٹر سہیل خان عرصہ دراز سے مقیم ہیں موصوف نے ماہر غذائیت کی حیثیت سے نیدرلینڈ کے علاوہ یورپ بھر میں شہرت حاصل کی۔

انہوں نے نباتات صحت پر تین بڑی ذخیم کتابیں بھی لکھیں اس پر انہیں بڑے انعامات اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور دنیا کی متعدد تنظیم جو غذائیت کے حوالے سے کام کر رہی ہے ان کی صرف ممبر ہی نہیں بلکہ لیڈنگ کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان نیدر لینڈ ( ہالینڈ ) تائیوان چائنہ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں سے مختلف ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔

ہالینڈ دی ہیگ میں ان کا اپنا کلینک ہے جس کو وہ چلا رہے ہیں گزشتہ روز انہوں نے صحافی راجہ فاروق حیدر سے بات کرتے ہوئے کہا ایک اچھی صحت اور بیماریاں اس محفوظ رہنے کے لیے ہمیں اپنے غذائیت مناسب مقدار اور ورزش کا خیال رکھنا ہوگا ۔

ڈاکٹر سہیل کی کتب کی نیدرلینڈ میں صحت اور دیگر سرکاری شعبوں سے پزیرائی حاصل ہوئی ،بلکہ ان کاوش کو سرایا گیا ہے انسانیت کی خدمت ان کا ماٹو ہے ،پاکستان سے وہ عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں اپنی کتابوں میں بھی سبز ہلالی پرچم کو نہیں بھولے۔

ایسے لوگوں کے کارناموں کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار اور امیج بنتا ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت ٹیلنٹ دیا ہے ،حکومت پاکستان کو بھی بیرون وطن پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کی عزت افزائی کرنی ہوگی ۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا میری تمام کامیابیوں میں میرے والدین کی محنت اور ان کی دعائیں شامل ہیں۔

راجہ فاروق حیدرنیدرلینڈ میں ڈاکٹر سہیل خان
Comments (0)
Add Comment