مالٹا سے پہلا سیاحتی گروپ پاکستان کا سفر شروع کرنے کے لیے تیار

مالٹا (انصر اقبال بسرا)مالٹا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک ٹورسٹ گروپ جو پاکستان جا رہا ہے اور اگلے ماہ دو مزید گروپ جا رہے ہیں۔

ٹورسٹ ایجنسی کے اونر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتے ہم لوگ پاکستان رہیں گے اور اس میں ہی ہم اسلام آباد ،لاہور اور پاکستان کا ناردرن ایریا ایکسپلور کریں گے اور ہم پاکستان کے لذیذ کھانے کو کھانے کے لیے بے تاب ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ دو گروپ جائیں گے اور ستمبر میں بھی ایک گروپ جائے گا اور ہم پاکستان کی ڈاکومنٹری بھی بنائیں گے جس سے اور بھی یورپین لوگوں کو پاکستان کی سیاحت کے بارے میں بتا سکیں جس سے پاکستان کے ٹورزم میں بھی اضافہ ہوگا ۔

مالٹا میں معروف پاکستانی بزنس مین خرم خان نے ان کو پاکستان کی معلومات سے آگاہ کیا ۔خرم خان نے کہا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ وہاں سے اچھی اور خوبصورت یادیں لے کر واپس آئیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ دوبارہ بھی آپ وہاں جانا پسند کریں گے۔

پاکستان کا سفرمالٹا کا پہلا سیاحتی گروپ
Comments (0)
Add Comment