پاکستانی فلم ڈائریکٹر شعیب سلطان “دادا صاحب پھالکے بیسٹ ڈیبیو فلم ڈائریکٹر” ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستانی فلم ڈائریکٹر شعیب سلطان کو بھارتی فلم ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ” بیسٹ ڈیبیو فلم ڈائریکٹر ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم شعیب سلطان نے پاک میڈیا فورم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ خوشخبری پاکستانی فلم انڈسٹری اور پورے ملک کے لئے اہم ہے کہ پاکستانی فلم کو انٹرنیشنل سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

شعیب سلطان نے بتایا کہ ” گنجل ” انکی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم تھی جس میں پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں نے کام کیا گنجل 15 دسمبر 2023 کو پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔

شعیب سلطان نے بتایا کہ فلم کی سٹوری ایک ایسے سچے واقعہ پر فلمائی گئی اور انکی ڈائریکشن میں فلم کی کہانی کو اداکاروں نے باخوبی نبھایا۔

شعیب سلطان نے بتایا کہ بھارت کی فلم نگری میں دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے ڈھائی ہزار سے زائد فلمیں شامل تھیں جن میں 11 فلموں کو مختلف کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انہیں بطور ” ڈیبیو ڈائریکٹر ” کے طور پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

شعیب سلطان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد گنجل کو انٹرنیشنل سطح پر ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں گنجل جولائی 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اسی طرح یورپ میں بھی اگست میں فلم کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بھی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یاد رہے گنجل ” اقبال مسیح ” لڑکے کے قتل کی ایک سچی کہانی ہے جو چائلد لیبر اور اسکے حوالے سے ہونے والے جرائم کو اجاگر کرتی ہے۔

فلم گنجل ایکشن کرائم تھریلر سٹوری ہے جس میں اداکار احمد علی اکبر، اداکارہ ریشم. آمنہ الیاس، اداکار سید محمد علی اور احمد بٹ سمیت دیگر کاسٹ نے کام کیا ہے۔

پاکستانی فلم ڈائریکٹر شعیب سلطاندادا صاحب پھالکےدادا صاحب پھالکے بیسٹ ڈیبیو فلم ڈائریکٹر
Comments (0)
Add Comment