فلسطین پر ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، لیبر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل لیکن بہتر تھا، نو منتخب کونسلر نائلہ ابراہیم
ہم تارکینِ وطن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے،کرنل ریٹائرڈ محمد معروف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں آئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے نمائندہ خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف اور اولڈہم کونسل سے لیبر پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہونے والی کونسلر نائلہ ابراہیم کے اعزاز میں راجہ صغیر حسین اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے ایسٹرن پویلین ہال میں عشائیہ دیا ۔
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سابق مئیرز اولڈہم کونسل شعیب اختر ، عتیق الرحمان ، سابق کونسلرز محمد الیاس ، جاوید اقبال ،عرفان ،محمد اعظم ، خضر الرحمن سابق رکن کشمیر کونسل چوہدری خورشید احمد ،مسلم۔لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ ادریس ،راجہ محمد ناظم ،کونسلر خلیل ، چوہدری ذوالفقار احمد ، نو منتخب نوجوان کونسلر عائشہ ، کونسلر کامران غفور، ظہیر ،چوہدری سجاد حسین و دیگر نے بڑی تعداد شریک،عشائیہ کی نقابت تیمور شفیق نے انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کی ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حاجی ارشد کو نصیب ہوا ۔
نو منتخب کونسلر نائلہ ابراہیم نے کہا کہ لیبر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل ترین لیکن بہتر تھا فلسطین پر ہونے والے مظالم پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے نمائندہ خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے کہا کہ ہم تارکینِ وطن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اگر تارکینِ وطن آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تو میں انکی ہر طرح سے معاونت اور مدد کے لیے حاضر ہوں ماضی میں کی سرمایہ کاروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جو واقعتاً سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں انکے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے رعھٹوعہ چک ہریام پل پر کام جلد شروع ہو گا ہر صورت کام مکمل ہو گا ۔ انہوں نے تارکین وطن کی مہمان نوازی کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
سابق مئیر عتیق الرحمان اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس نے کہا کہ امید کرتے ہیں مشیر خاص کرنل ریٹائرڈ محمد معروف تارکین وطن کے مسائل حل کروانے میں کردار ادا کریں گے نہ کے ماضی میں کیے گئے محض وعدوں سے تارکین وطن کا دل بھلائیں گے ۔
راجہ آفتاب شریف ، شبیر احمد ، سابق کونسلر خضر الرحمن ، چوہدری ذوالفقار احمد نے بھی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ تارکینِ وطن کے مسائل کو عملی طور پر حل کروانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انکا مذید کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب کونسلر نائلہ ابراہیم کمیونٹی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہیں گی ۔
عشائیہ کے میزبان راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور راجہ صغیر حسین نے مشیر خاص کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تارکینِ وطن کے درینہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور کمیونٹی سے عہد کیا کہ نو منتخب کونسلر نائلہ ابراہیم کمیونٹی کی آگے سے بڑھ کر خدمت کریں گی ۔
شرکائے تقریب نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نمائندہ خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کے تارکینِ وطن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے عہد کو خوش آئند قرار دیا۔