چین میں غیر ملکی انٹرپرائزز کے لیے ای ایس جی ایکشن رپورٹ جاری

چین، غیر ملکی کاروباری اداروں کی سبز تبدیلی کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے چائنا میڈیا گروپ نے ای ایس جی ایکشن رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کا مطمعِ نظر یہ ہے کہ چین میں غیر ملکی کمپنیاں کس طرح چینی طرز کی جدیدیت کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا کر ای ایس جی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تصور پر گہرائی سے عمل کرسکتی ہیں اور چین کی پائیدار ترقی میں نئی رفتار پیدا کرسکتی ہیں۔

ای ایس جی ،انواِئرمنٹ ، سوشل اور گورننس کا مخفف ہے ، جو کارپوریٹ پائیدار ترقی کے لیے اہم اغراض و اقدار ہیں اور انہیں کارپوریٹ سوشل ذمہ داری بھی ماناجاتا ہے۔ چونکہ حالیہ برسوں میں چین، غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کی کم کاربن ترقی اور سبز تبدیلی کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

لہٰذا چین میں بہت سی غیر ملکی کمپنیوں نے کاروباری اقدار کو سماجی اقدار کے ساتھ مربوط کیا ہے ، ای ایس جی ویلیو کی تجویز کو چین کے نئے ترقیاتی تصور کے ساتھ ملایا ہے اور چین کی پائیدار ترقی میں حصہ لیا ہے۔

سی ایم جی کی "چین میں غیر ملکی انٹرپرائزز کی ای ایس جی ایکشن رپورٹ” میں چین میں اعلی معیار کی معاشی اور سماجی ترقی کی مجموعی صورتحال میں غیر ملکی انٹرپرائزز کے انضمام کو فروغ دینے کے لیے یہ تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں کہ چین میں غیر ملکی کاروباری ادارے کس طرح ای ایس جی کام کی سطح کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ESG Action Reportای ایس جی ایکشن رپورٹ
Comments (0)
Add Comment