پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں، صدر

چینی تصورات نے انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،آصف علی زرداری

اسلام آ باد (تارکین وطن نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے جیسی بھی ہو یا اس میں کوئی بھی تبدیلی ہو ، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط، پائیدار اور سدا بہار رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کیا ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی مثال قائم کی ہے۔منگل کے روز چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ سال 2024 میں پاکستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد چینی میڈیا کو ان کا یہ پہلا انٹرویو ہے ۔

21مئی کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جانے والے انٹرویو میں آصف زرداری نے گزشتہ نسل کے رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو یاد کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل ، "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، "تین عالمی انیشی ایٹوز ” اور دیگر اہم گلوبل گورننس کے چینی تصورات نے انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آصف علی زرداریصدر پاکستان
Comments (0)
Add Comment