تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کا قیام صحیح وقت پر آیا ہے، بین الاقوامی شخصیات

بیجنگ (ویب ڈیسک) دس جون اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ قائم کردہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا پہلا بین الاقوامی دن ہے۔بین الاقوامی شخصیات کا خیال ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کا قیام صحیح وقت پر عمل میں آیا ہے، جو عالمی برادری کی جانب سے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کی اہمیت کو مزید تسلیم کرنے کا ثبوت ہے۔

روس کی بحرالکاہل اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر یوری پکالوف نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پیش کیا تھا،جو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے قیام کی بنیاد تھی۔ صدر شی جن پھنگ دنیا کو بہتر سمت میں ترقی دینے کے لیے مساوی بات چیت اور باہمی احترام کی وکالت کرتے ہیں یہ گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے اصولوں میں سے ایک ہے۔

مصر کے سابق وزیر ثقافت عبدالواحد نبوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن قائم کرنے کی قرارداد کی منظوری چین کی جانب سے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پر مسلسل عمل درآمد کی عکاسی کرتی ہے۔ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ایک دوسرے کو قریب لا سکتا ہے، اختلافات کو ختم کر سکتا ہے اور باہمی افہام و تفہیم، امن اور سکون کی دنیا بنا سکتا ہے۔

International personalitiesبین الاقوامی شخصیات
Comments (0)
Add Comment