یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے تارکین وطن کی پہلی برسی کے موقع پر ایتھنز میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ایتھنز (انصر اقبال بسراء) یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تارکین وطن کی پہلی برسی کے موقع پر یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ ہوا جس میں یونانی عوام کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔

مظاہرے کا اہتمام یونان کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ یونان کشتی حادثے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے، ایک سال گزر جانے کے باوجود اس کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تارکین وطن کے خاندانوں کو انصاف نہیں مل سکا، احتجاجی مظاہرے میں یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیدران کا کہنا تھا ہم اس وقت تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک اس حادثے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ اس کشتی حادثے میں سب سے زیادہ اموات پاکستانیوں کی ہوئی تھیں، سات سو تارکین وطن اس کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے جن میں تین سو سے زائد پاکستانی نوجوان تھے۔

احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے افراد نے بینزز اٹھا رکھے تھے جن پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے نعرے درج تھے، مظاہرین ایتھنز کی اہم شاہراہوں سے گزرتے ہوئے یونانی پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

First anniversaryGreece boat accidentImmigrantsThousands protest in Athensایتھنز میں ہزاروں افراد کا مظاہرہپہلی برسیتارکین وطنیونان کشتی حادثہ
Comments (0)
Add Comment