نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

آکلینڈ(تارکین وطن نیوز)حاملہ رکن اسمبلی جولی این جینٹر سائیکل پر اسپتال جا پہنچیں جہاں انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے 27 ستمبر کی شب کچھ تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے مجھے درد اٹھا جس پر میں نے ٹرانسپورٹ کا انتظار کیے بغیر اپنی سائیکل پر اسپتال جانے کا فیصلہ کیا، میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کبھی زچگی کے دوران سائیکل چلا کر اسپتال جاؤں گی۔

جولی نے مزید لکھا کہ اسپتال گھر سے صرف 3 منٹ کے فاصلے پر تھا لیکن درد کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لیے اسپتال پہنچنے میں 10 منٹ لگے۔

انہوں نے اس حالت میں خیر و عافیت سے اسپتال پہنچنے پر کہا کہ جب میں پارکنگ میں پہنچی تو بے حد خوش تھی کہ اپنی منزل پر پہنچ گئی ہوں۔

رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ہمارے گھر ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی جو اب سکون سے اپنے والد کی گود میں ہے۔

Comments (0)
Add Comment