سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی مل جل کر باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے: راجہ ذوالفقار

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ذوالفقار نے سیاسی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ کاروباری افراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

دارالحکومت ریاض میں راجہ ذوالفقار کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کرکے موسم سرما کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موسم کے تبدیل ہوتے ہی دوستوں کی محافل کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہم وطن ملکر مختلف امور پر گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

راجہ ذوالفقار نے کہا کہ دارالحکومت ریاض میں ہماری کیمونٹی کا یہی حسن ہے کہ وہ مل جل کر اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیکر مشکلات کو حل کرتے ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ہم ایک فیملی کی مانند ہیں یہاں ہم اپنے ذریعہ معاش کی مصروفیات کے علاوہ سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھتے ہیں اور ملکر ایک تفریح کا ماحول بنا کر خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں۔

عشائیے کی تقریب میں پیپلز پارٹی گلف کے جنرل سیکرٹری رانا خالد، فنانس سیکرٹری چوہدری اختر گجر اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زاھد سندھو، سردار شعیب، مرزا منیر بیگ، انفارمیشن سیکرٹری خادم حسین بجاڑ کے علاوہ جنرل سیکرٹری یوتھ جی ایم اعوان، چوہدری طارق ورک، رانا عظیم، رانا اشرف، شہزاد احمد قاضی، میاں عمران، خواجہ وجاہت مقبول، مولوی غفار، عثمان پہلوان کے علاوہ معروف بزنس مین عابد بھٹی اور انجینئر ناصر بوسال بھی شریک تھے۔

Comments (0)
Add Comment