بیجنگ (ویب ڈیسک) چیوشی میگزین کا یکم جولائی کا شمارہ 16 اکتوبر 2022 کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس پر شی جن پھنگ کی رپورٹ کا ایک حصہ شائع کرے گا، جس کا عنوان ہے "نئے دور اور نئے سفر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا مشن "۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اب سے سی پی سی کا مرکزی کام ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد کرنا اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ ہمہ جہت طریقے سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جاسکے ، دوسرے صد سالہ مقصد کو حاصل کیا جاسکے ، اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیا کو جامع طور پر فروغ دیا جاسکے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کو ہمہ جہت طریقے سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لئے دو مرحلے کی منزلوں کو حاصل کرنا ہوگا : 2020 سے 2035 تک بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا حصول؛ 2035 سے اس صدی کے وسط تک چین کو ایک خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک بنانا ہوگا ۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آج ہم چینی قوم کے عظیم احیا کے ہدف کے قریب ہیں اور تاریخ میں کسی بھی وقت کے مقابلے میں زیادہ اعتماد اور صلاحیت رکھتے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی، ہمیں مزید سخت اور کٹھن کوششیں کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔