ایتھنز (انصر اقبال بسراء) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں محفل نعت رسول مقبول ؐ بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول کا انعقاد ،پا کستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی ،صحافتی برداری اور کمیونٹی کی کثیرتعداد میں شرکت،یونان بھر سے ایک درجن سے زائد ثناخوانوں کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عدیل نے حاصل کی جس کے بعد ثنا خوانوں نے آقا ؐ کی شان میں مدحت پڑھ کے سما باندھ دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القر آن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی منہاج القرآن یونان کے تمام مراکز میں آج استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں محافل چل رہی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم آقاؐ کی ظاہری حیات مبارکہ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاول میں یونان کے مختلف شہروں میں محافل کا انعقاد کریں گے جس میں خطابات کے لیے پاکستان ، یو کے اوریورپ بھر سے مختلف مذہبی سکالر شرکت کریں گے۔
محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت میلادکا خصوصی انتظام کیاگیا تھا،حافظ محمد نواز ہزاروی نے امت مسلمہ کی سربلندی دین متین کی سرفرازی اور ملک پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں ۔