چین، سنکیانگ سے متعلق امریکی پابندیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری

امریکہ کی سنکیانگ کے کاروباری اداروں پر پابندیاں معاشی غنڈہ گردی ہے، قرارداد

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق امریکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت  اورمتاثرہ کاروباری اداروں اور صنعتوں کی ترقی کی حمایت کی قرارداد سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی 14 ویں عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس میں منظور کی گئی  اور 2 ستمبر 2024  کو اس کے اجراء اور عمل درآمد کا آغاز ہوا۔

 21 جون 2022 کو امریکہ میں نافذ العمل "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا قانون” سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مزدوری” سے متعلق اشیاء کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکتا ہے، جس سے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے بقاء اور ترقی کے حقوق کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اور سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے عوام اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کے صنعتی و کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کرنا انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی جوڑ توڑ اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔

سنکیانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ سے متعلق معاملات کو جھوٹ پھیلانے، سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کے لئے اپنے تمام اقدامات کو فوری طور پر بند کرے،سنکیانگ سے وابستہ کاروباری اداروں پر پابندیاں فوری طور پر بند کرے اور پابندیوں کے شکار کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ مارکیٹ ماحول فراہم کرے۔

Comments (0)
Add Comment