ایتھنز (انصر اقبال بسراء) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر انتظام 63ویں محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ جاری ہے۔آج 11 اور 12 ربیع الاول شریف کی درمیانی شب تھی اور محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔
محفل میں خصوصی خطاب علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ، ڈائریکٹر منہاج القرآن یونان نے کیا اور مہمان خصوصی ارسلان خرم چیمہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان تھے۔
امیر و بانی منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری نے خصوصی شرکت کی ،خصوصی نعت یاسر عمران قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے پیش کی۔
خصوصی کلام راجہ احتشام نے پیش کیا، نقابت احمد فراز نے بخوبی سرانجام دئیے، تلاوت قاری مطیع اللہ نے کی اور نعت خواں چوہدری امانت علی،احسن سیفی ،قیصر محمود ،چوہدری شہزاد ،عنصر علی قادری نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔
آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔
لنگر کا خصوصی انتظام لالہ محمد حیات کی طرف سے کیا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین ثم آمین۔