زیم ایفر ٹی 10 میں نیویارک لاگوس اسرائیکرز کی دوسری فتح

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے مسلسل دوسرے کامیابی حاصل کرکے اپنی زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ مہم کو آگے بڑھایا ہے بلاوایو بریو جیگوارز اور جو برگ بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو یارک لاگوس نے زبردست خصوصیت کا مظاہرہ کیا۔

راسی وان ڈیر ڈوسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولاوایو بریو جیگوائرز کے خلاف مضبوط نصف سنچری اسکور کی جس کے بعد جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔ راسی وان ڈیر ڈوسن نے نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز کے لئے فتوحات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیزن 2 کی پہلی نصف سنچری راسی وان ڈیر ڈوسن نے بنائی جنہوں نے بلاوایو بریو جیگوارز کے خلاف ناقابل یقین 51 رنز بنائے۔ اووشکا فرنینڈو کے ساتھ بھی عمدہ شراکت قائم کی گئی جنہوں نے 79 رنز کی شراکت قائم کی جس سے میچ کا پانسہ اسٹرائیکرز کے حق میں پلٹ گیا۔

راسی وان ڈیر ڈوسن نے جو برگ بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ جنوبی افریقی اوپنر نے مضبوط آغاز کیا اور شروع سے ہی تیزی سے رنز بنائے۔ انہوں نے صرف 32 گیندوں پر 81 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

لاگوس اسرائیکرز
Comments (0)
Add Comment