جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیرِاہتمام سعودی یومِ الوطنی کی تقریب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین کی جانب سے یوم الوطنی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عطا اللہ مفکر کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں جے یو آئی ایف کے عہدیداروں اور اراکین شریک تھے۔ اس موقعہ پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام سعودی عرب سے جذباتی تعلق رکھتی ہے۔

سعودی قیادت اور عوام نے بھی ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ پانچ دہائیوں سے لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ہر سال یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ سعودی عرب ایسے ہی امت مسلمہ کی قیادت کرتا رہے اور مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہے۔

تقریب سے حاجی ممتاز خان، مفتی عبدالجبار خان، ربانی خان، مولانا شوکت اور دیگر نے خطاب کیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف)سعودی یومِ الوطنی
Comments (0)
Add Comment