پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایم این اے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں ن لیگ فرانس کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ کی جانب سے عشائیہ

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایم این اے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں رائل پیلس ریسٹورنٹ میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

عشائیہ میں فرانس کی معروف کاروباری سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ عشائیہ میں شرکت کرنے والوں نے محمد حنیف عباسی کا پرتپاک استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس تصور حسین تارڑ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے اپنی تقریر میں انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اللہ کی قربت حاصل کرنے کا واحد ذریعہ خدمت انسانی ہے۔ انہوں نے اپنے فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز ایک چھوٹی ڈسپنسری سے کیا اور مختلف قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی مدد کی۔

انہوں نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بنیاد رکھی، جہاں روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل قریب میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا پروجیکٹ بھی مکمل ہونے کی امید ہے۔

تقریب میں شریک کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات ناصر عباس تارڑ، سرفراز احمد، چوہدری محمد اصغر چاڑ، راجہ محمد علی، شہباز کسانہ، فیصل سعید،راجہ اشفاق حسین، ملک محمد اقبال، چوہدری محمد حسین ،سید خالد شاہ ،راجہ علی محمد،چوہدری افضل لنگاہ ،چوہدری عبد القادر اور دیگر نے محمد حنیف عباسی کی خدمات کو سراہا۔

میزبان تصور حسین تارڑ نے بھی اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس یادگار تقریب میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن پیرستصور تارڑحنیف عباسی
Comments (0)
Add Comment