ڈبلیو ٹی ایل کا برطانوی اسپورٹس ویئر برانڈ ایکس آر ٹی سے شراکت داری کا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹینس لیگ (ڈبلیو ٹی ایل)نے اپنے تیسرے سیزن سے قبل پریمیم برطانوی پرفارمنس اور اسپورٹس ویئر برانڈ ایکس آر ٹی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون کھلاڑیوں کارکردگی اور اسپورٹس فیشن میں ہم آہنگی کا وعدہ کرکے کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے یکساں تجربے کو بہتر بناتا ہے۔

ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 اتحاد ایرینا میں19 سے 22 دسمبر 2024 تک کھیلا جائے گا۔ٹینس اسٹارز ایگا سویٹیک (خواتین کی عالمی نمبر ایک)، ایلینا ریباکینا (خواتین کی عالمی نمبر 5)، ڈینیل میدویدیف (مردوں کی عالمی نمبر 5)، آندرے روبلوف (مردوں کی عالمی نمبر 7) اور ٹیلر فرٹز (مردوں کی عالمی نمبر 6) ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

ایکس آر ٹی کے ساتھ شراکت داری ڈبلیو ٹی ایل اور برانڈ دونوں کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس تعاون سے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو کورٹ میں اور باہر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ایکس آر ٹی کے بلال ولی نے کہا کہ انہیں ڈبلیو ٹی ایل کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خوشی ہے یہ ایک ایسی لیگ جو بہترین کارکردگی اور اختراع کے لئے ہمارے عزم کا اشتراک کرتی ہے۔

برطانوی اسپورٹس ویئر برانڈڈبلیو ٹی ایل-ایکس آر ٹی
Comments (0)
Add Comment