ابوظبی ٹی 10 سیزن 8 میں 14 پاکستانی کھلاڑی شریک

ابوظبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی ٹی 10 سیزن 8 میں 14 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 10 فرنچائزز بولٹس عجمان اور یو پی نوابز کے علاوہ دیگر 8 فرنچائزز نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسیمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریو جیگوارز شرکت کررہی ہیں جن میں ان کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے ۔

ڈرافٹ کے مطابق آصف خان اور رومان رئیس ٹیم ابوظبی کی جانب سے کھیلیں گے ۔ دہلی بلز نے سلمان ارشاد ، دکن گلیڈیئٹرز نے عثمان طارق ، نیویارک اسٹرائیکرز نے محمد عامر اور محمد وسیم کو چنا ہےحیدرعلی عجمان بولٹس ، روہان مصطفیٰ ، ساجد خان اور عماد وسیم مورس ویل اسمپ آرمی جبکہ محمد حسنین ، میر حمزہ اور افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

ابوظبی ٹی 10 سیزن 8
Comments (0)
Add Comment