اولڈہم بین المذاہب فورم کی جانب سے بین المذاہب کمیونٹی کے تہوار کی پروقار تقریب کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم بین المذاہب فورم کی جانب سے کوین ایلزبتھ ہال میں بین المذاہب کمیونٹی کے تہوار کو ایک چھت کے سائے تلے منانے کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔ مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان، کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ، ریو وارن ایلف ، انٹر فیتھ فورم کے چیئر راوجی پٹیل،پادری فل سمنر، مفتی حلال کے علاوہ بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات و عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت ۔

مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ انٹر فیتھ فورم ہر سال اس تقریب کا انعقاد کرتی ہے جسکا بنیادی مقصد بین المذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کو سمجھا جاتا ہے ۔پادری فل سمنر نے کہا کہ ہم ایک چھت کے سائے تلے مختلف مذاہب کے تہوار کو ملکر اکٹھے منا رہے ہیں جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے۔

اولڈہم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ اولڈہم میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی پر ہمیں فخر ہے۔انٹر فیتھ فورم کے چیئر راوجی پٹیل نے کہا کہ بین المذاہب کمیونٹی کے درمیان امن اور باہمی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ریو وارن ایلف نے بھی بین المذاہب کمیونٹی کے اکٹھے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

مانچسٹر سے آئے ڈینیل واکر نے کہا کہ وہ پچھلے دس برسوں سے اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں بین المذاہب کمیونٹی کو اکٹھے دیکھ کر اچھا لگتا ہے ۔کونسلر جنید حسین کا کہنا تھا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق دیکھ کر اچھا لگتا ہے یہ اولڈہم میں بسنے والی کمیونٹی کے لیے خوش آئند بات ہے۔

انٹر فیتھ فورم کے اہم رکن مفتی حلال نے کہا کہ اس تہوار میں بین المذاہب کمیونٹی کے افراد شریک ہو کر ایک دوسرے سے ملنے کے ساتھ بات چیت بھی کرتے ہیں جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی روابط میں اضافی ہوتا ہےاولڈہم میں قائم انٹر فیتھ فورم کی کئ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کرنے کی کاوشوں کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا اور جانا چائے گا

اولڈہم بین المذاہب فورمبین المذاہب کمیونٹیپروقار تقریبتہوار
Comments (0)
Add Comment