بگ کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی رونمائی، ٹورنامنٹ12دسمبر سے شروع ہوگا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) بگ کرکٹ لیگ کا افتتاحی پلیئرز ڈرافٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں 6 ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی ٹیموں کے لئے 36 سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

لیگ کمشنر دلیپ وینگساکر نے تمام 6 فرنچائز مالکان کے ساتھ بگ کرکٹ لیگ سیزن ون کی فاتح ٹرافی کی رونمائی کی۔ بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں روینہ ٹنڈن، راشا تھڈانی اور سپریم کورٹ کی وکیل ثنا رئیس خان جیسی شخصیات فرنچائز مالکان میں شامل ہیں۔

12 دسمبر 2024 کو سورت میں شروع ہونے والی بگ کرکٹ لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ناردرن چیلنجرز، یو پی برج اسٹارز، راجستھان ریگلز، ایم پی ٹائیگرز، ممبئی میرینز اور سدرن اسپارٹنز شامل ہیں۔

ہر ٹیم نے زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیا جس میں 6 سابق عالمی کھلاڑی، 6 سابق ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹرز اور 10 مقامی ابھرتے کرکٹرز شامل تھے۔

بی سی ایل ڈرافٹ کے دوران دیگر سابق عالمی کرکٹرز میں ہرشل گبز، لینڈل سیمنز، ڈوین اسمتھ، پون نیگی، اوپل تھرنگا، فیڈل ایڈورڈز اور اسٹورٹ بنی شامل ہیں۔

بگ کرکٹ لیگ
Comments (0)
Add Comment