اولڈہم (محمد فیاض بشیر) وویمن چائے گروپ کی بانی و ڈائریکٹر نجمہ خالد نے خواتین کو معاشرے کا بااختیار شہری بنانے اور انکی ذہنی و جسمانی صحت بارے ایسٹرن پولین ہال اولڈہم میں تقریب کا انعقاد کیا ۔
مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ، ماہر ذہنی امراض ڈاکٹر یاسر عباسی ، کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت انیل مسرت ، سابق کونسلر یاسمین طور ،ڈاکٹر ہادیہ وحاج،فوکس ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو ہیلن رونلڈ اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔
چائے گروپ کی بانی و ڈائریکٹر نجمہ خالد کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ کمیونٹی میں بہتری و تبدیلی کے لیے فعال کردار ادا کریں ایشیائی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں لیکن انکی خدمات کو سراہا نہیں جاتا ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں ۔
مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ مجھے خواتین کی ترقی اور خیالات سنکر دلی خوشی ہوئ ابھی بھی ہماری خواتین بہت پیچھے ہیں یہ خلا تب کم ہو گا جب خواتین مردوں کے ساتھ ملکر کام کریں گی۔سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ ایشیائی خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں خواتین کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جیسے کشمیر ،فلسطین میں ہو رہا ہے اس بارے میں بھی آواز اٹھانی چاہیے ۔
ماہر ذہنی امراض ڈاکٹر یاسر عباسی نے کہا کہ ہم خواتین کی ذہنی صحت بارے آگاہی دے رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری اگلی نسل کو پروان چڑھانا ہے اسکے لیے انکا ذہنی و جسمانی طور پو صحت مند ہونا ضروری ہے۔کاروباری و سماجی شخصیت انیل مسرت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہماری خواتین معاشرے کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کریں انکا مزید کہنا تھا پہلے ثقافتی تقسیم کی وجہ سے مسائل تھے لیکن اب شعور کے ساتھ ہماری خواتین ہر میدان میں سرگرم ہیں۔
فوکس گروپ کی چیف ایگزیکٹو ہیلن رونلڈ نے کہا خواتین کی تعلیم و ترقی میں چائے گروپ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے سابق کونسلر یاسمین کومل نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جو خواتین پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہیں انکے لیے دوسری خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقریب کا انعقاد ایک سنہری موقع ہے۔
ڈاکٹر ہادیہ وحاج نے کہا چائے گروپ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے جس میں وہ اپنی مشکلات اور تشویشات بارے بات چیت کر سکتی ہیں چائے گروپ انکو مشکلات سے نبٹنے بارے مدد اور آگاہی دیتا ہے۔معاشرے میں خواتین کے فعال کردار کو ممکن بنانے میں چائے گروپ کا کردار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا اور جانا جائے گا۔