رائل اولڈہم ہسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کو مختلف امراض کی سرجری بارے آگاہی دینے کیلئے کنسورشیم کا اہتمام

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر خرم صدیق و دیگر ساتھیوں نے رائل اولڈہم ہسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کو مختلف امراض کی سرجری اور تربیت بارے آگاہی دینے بارے کنسورشیم کا اہتمام کیا ۔ پیشہ ور ماہر ڈاکٹروں کنسلٹنٹ سرجن عامر خان،ڈاکٹر سہیل انور،ڈاکٹر احتشام و دیگر نے خصوصی شرکت کر کے اپنے تجربے سے جونیئر ڈاکٹروں کو بتایا۔

ڈاکٹر خرم صدیق کا کہنا تھا کہ ہم نے جنرل سرجری بارے آگاہی دینے کے لیے خصوصی کنسورشیم کا انعقاد کیا اس میں آپریشن سے لیکر مریض کی صحتیابی تک بارے اپنے تجربے سے جونیئر ڈاکٹروں کو آگاہی دی۔انکا مذید کہنا تھا جن ڈاکٹروں نے اس میں حصہ لیااور انہیں سیکھنے کا موقع ملا وہ اس سے انتہائی خوش تھے ۔

ڈاکٹر عامر خان نے کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کنسورشیم کا انعقاد کیا تاکہ جونئیر ڈاکٹروں ڈاکٹروں کی مستقبل کے لیے تربیت کی جا سکے ڈاکٹر سہیل انور کا کہنا تھا کہ کنسورشیم کامیاب رہا جس میں پیشہ ور نرسوں ، جونئیر ڈاکٹروں و دیگر پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

انکا مذید کہنا تھا ہم رائل اولڈہم ہسپتال میں اپنے ساتھیوں کی تربیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ڈاکٹر غلام انجم نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے لحاظ سے یہ ایک اچھا پروگرام تھا جس میں ہم نے اپنے جونیئر ڈاکٹروں کو اپنے تجربات سے آگاہی دی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھی جونیئر ڈاکٹروں سے بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔رائل اولڈہم ہسپتال میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹرز اپنے جونیئر ڈاکٹروں کے روشن مستقبل کے لیے انکی تربیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔

Royal Oldham Hospitalرائل اولڈہم ہسپتال
Comments (0)
Add Comment