چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں، چینی وزیر خارجہ

دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے، وانگ ای

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تاو یول سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔بد ھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا دوست ہمسایے اور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں۔ حالیہ عرصے میں چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری اور ترقی کی رفتار دیکھی گئی ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔

چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین۔جنوبی کوریا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ چین اپنے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی کوریا کے لوگوں کے پاس ملکی معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کی دانشمندی اور صلاحیت ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ تجارتی تحفظ پسندی اور یکطرفہ تسلط پسندی کے عروج کے باوجود چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت کے پیمانے میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں فریقوں کے مفادات مزید یکجا ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون ایک ٹھوس بنیاد اور وسیع گنجائش رکھتا ہے۔

فریقین کا ماننا ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا تعاون تینوں ممالک کی ترقی اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سازگار ہے اور فریقین سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔فریقین نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کی ہے اور جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وانگ ای
Comments (0)
Add Comment