جاپان چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، جاپانی وزیرخارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایویا سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے لیما میں وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات کی اور فریقین کی مستقبل کی کوششوں کی سمت کو واضح کیا تھا ۔
امید ہے کہ جاپان چین کے ساتھ مل کر تزویراتی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کے درست مقام پر قائم رہے گا اور چین-جاپان تعلقات کی ترقی کو فروغ دے گا۔
وانگ ای نے دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لئے جن نکات کا ذکر کیا ان میں پہلا نکتہ سٹریٹجک افہام و تفہیم کی پیمائش کرنا ، دوسرا فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کو برقرار رکھنا، تیسرا مواصلات اور مکالمے کو مضبوط بنانا ، چوتھا جیت جیت تعاون پر قائم رہنا ، پانچواں ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانا اور چھٹا تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا ہے۔
تاکیشی ایویا نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ جاپان تاریخی مسائل پر "مرایاما ٹاک” کے واضح موقف کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مشترکہ طور پر مزید واضح نتائج حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے۔