چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت مثبت ثابت ہوئی ہے، چینی وزارت خارجہ

فریقین کو مختلف چینلز کے ذریعے تبادلہ اور تعاون جاری رکھنا چاہئے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کےدرمیان بیجنگ میں حالیہ بات چیت اور چین جاپان اعلیٰ سطحی افرادی و ثقافتی تبادلے کے مشاورتی میکانزم کے دوسرے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی بات چیت دوستانہ، مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

جمعرات کے روز تر جمان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ فریقین کو ہر سطح پر اور مختلف چینلز کے ذریعے تبادلہ اور تعاون جاری رکھنا چاہئے، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کیا جائے ، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو صحیح راستے پر فروغ دیا جائے۔

فریقین نے نوجوانوں، تعلیم، سیاحت، جڑواں شہروں، کھیلوں، تفریح، میڈیا تھنک ٹینکس اور خواتین سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون پر 10 نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق موجودہ بات چیت اور اجلاس سے فائدہ اٹھا کر دو طرفہ تبادلوں کو وسعت دینے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment