اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ممتاز سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے پاکستان سے تحریک انصاف کے آئے رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ورک، اراکین خیبرپختونخواہ اسمبلی افتخار اللہ جان اور ملک عدیل اقبال کے اعزاز میں مدینہ سنٹر اولڈہم میں عشائیہ دیا ۔
تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ، کونسلر آفتاب حسین ، سردار آفتاب ، حاجی محمد طفیل، چوہدری محمد اقبال و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ عشائیہ کی نقابت عبد الحفیظ انجم نے کی۔ خیبرپختونخواہ کے دور دراز دیہہ علاقہ میں بچیوں کو سکول تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے خطیر رقم بھی جمع کی گئی۔
رکن قومی اسمبلی احسان اللہ خان ورک نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان بین الاقوامی لیڈر اور امت مسلمہ کی آواز ہیں بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں انہیں رہا کرنا چاہیے ۔رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ وہ انتظامی امور کی ٹریننگ کے لیے دیگر ساتھیوں سمیت لندن آئے دوست احباب سے ملاقات کا موقع ملا انکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہمارے قائد عمران خان کے حقیقی چاہنے والے ہیں اور وہ ہماری ہر آواز پہ لبیک کہتے ہیں میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری عزت افزائی کی۔
خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی افتخار اللّٰہ جان نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل ظلم و تشدد کا نظام نافذ ہمیں اپنا جمہوری حق استعمال نہیں کرنے دیا جا رہا انکا مزید کہنا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا جب پاکستان میں عمران خان کی سربراہی میں قانون و آئین کے ساتھ جمہوریت کا بول بالا ہو گا اور ریاست مدینہ کا خواب پورا ہو گا۔سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ عشائیہ میں شریک تمام افراد اور معزز مہمانوں کا شکریہ۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں جس ظلم و جبر کو برداشت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی قائد عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ہمارا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے کہ لوگوں کو انکا حق اور انصاف دیں وگرنہ حالات مذید بدتر ہوں گے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے عہدیداران،کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔