بزمِ امجد کے زیراہتمام دسمبر2024 کی آخری شام ہماعمران کے نام

گلوکارہ ہما عمران نے اپنی آواز سے نصرت فتح علی خان اور نورجہاں کے گیت پیش کئے

ہما عمران کو فیوچر بزنس کلب کی برانڈ ایمبیسڈرمقررکردیا گیا

سال نو2025میں بھی ایسی ہی یادگار محفلوں کا سلسلہ جاری رہے گا، امجد اقبال امجد

دبئی (طاہر منیر طاہر) علمی، ادبی تنظیم بزمِ امجد نے2024 کے اختتام پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جو قذافی اسٹیڈیم کے ہال میں سجائی گئی۔ محفل کا منظر نہایت دلکش اور یادگار تھا۔ ہماعمران محفل کی جان اور مرکزِ نگاہ تھیں، پاکستان کی معروف گلوکارہ ہما عمران، جنہوں نے اپنی آواز کے جادو سے نصرت فتح علی خان اور نور جہاں کے گیت پیش کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔

تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت نے اس شام کو مزید یادگار بنا دیا۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری، میاں محمد ایوب، عدنان چوہدری، شاہد مغل، اکبر شیخ، مدیحہ بتول، ڈاکٹر سمیعہ، ثناء نصیر شیخ اور عمران صاحب کی موجودگی نے محفل کو چار چاند لگا دیے،تقریب کی خاص بات طاہر محمد سدھو کی لندن سے خصوصی شرکت تھی۔

عمران رضا کی اسپیشل فرمائشوں اور ان کے خوبصورت آرگنائزنگ نے محفل کو مزید جاندار بنا دیا۔ اس شام کے مہمان خاص سہیل رانا رہے، جن کی موجودگی نے محفل کو ایک منفرد رنگ دیا۔محفل کے دوران سندھی بریانی اور کشمیری چائے کی خوشبو نے مہمانوں کے ذائقے کو دوبالا کیا، جبکہ پنجابی گیتوں اور اردو نغموں کی دھنوں پر واہ واہ کی گونج ہال میں گونجتی رہی۔

بزمِ امجد کے روح رواں امجد اقبال امجد نے اپنے اشعار پیش کر کے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ اس تاریخی محفل کا اختتام ھما عمران کی بہترین کارکردگی پر ہوا، جنہوں نے نہ صرف سامعین کے دل جیتے بلکہ طاہر سدھو نے انہیں لندن میں اپنے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ ہما عمران کو فیوچر بزنس کلب کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ان کی قابلیت اور شخصیت کا ایک بڑا اعتراف ہے۔بزمِ امجد کے روح رواں نے اعلان کیا کہ 2025 میں بھی ایسی ہی یادگار محفلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ شام یقیناَ ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے اور نئے سال کا خوبصورت آغاز تھی۔

امجد اقبال امجدبزمِ امجدگلوکارہ ہما عمراننصرت فتح علی خاننورجہاں
Comments (0)
Add Comment