جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےپروگرام کا انعقاد

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے 5 جنوری 1949 کے خطبات اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو حق آزادی ملنے تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

صدر فورم آصف جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تب تک اسی طرح احتجاج کرتا رہوں گا جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا۔

تقریب سے کشمیری مقررین میں حامد علی، راجہ اشفاق احمد، چوہدری ذوالفقار انگیال، عمران علی، خواجہ لطیف، مرزا طاہر جرال، مرزا انجم جرال شامل تھے۔

جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے راجہ عرفان، محمد راشد، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن پیرس چوہدری محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔

‎مقررین کا کہنا تھا کہ 5جنوری 1949کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر میں 26اپریل کو رائے شماری کی ضمانت دینے والی قرارداد منظور کی تھی جس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اقوام عالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کےلیے زور دیں۔

تقریب میں کشمیری پاکستانی کمیونٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

JKDF Franceجموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس
Comments (0)
Add Comment