بارسلونا (نمائندہ خصوصی)منہاج یوتھ لیگ بادالونا سپین کے زیراہتمام یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی حافظ علامہ مولانا عبدالرشید شریفی امیر تحریک منہاج القرآن سپین نے کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حسنات مصطفی اور حمزہ فضل نے کیا،نقابت کے فرائض عبداللہ خان ،شرجیل شفیق، اور خلیل افضل نے ادا کئے، ہدیہ عقیدت کے پھول بلال مصطفیٰ،عمیر اشرف سیفی،نعمان حفیظ، عبدالرحمن بلوچ نے نچھاور کئے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طیب نواز صدر منہاج یوتھ لیگ بادالونا نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مستقبل میں بھی ایسے ہی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔علامہ ضیغم عباس نقوی الفاطمیہ فاؤنڈیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین ہی اسلام و ایمان کی خوبصورتی ہے۔
پروفیسر راجہ مظہر حسین ڈائریکٹر بی ایم سکول نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لیے ایسے سیمینار ماہانہ سطح پر کئے جائیں تاکہ نوجوان اداروں کے ساتھ منسلک رہیں۔
سجاول خان صدر شاہین کرکٹ کلب بادالونا نے کہا کہ جو 4 تنظیمات آپس میں اعتماد کے ساتھ نوجوانوں کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہیں یہ ایک خوبصورت عمل ہے اور اسکی مثال پہلے یہاں نہیں ملتی۔
اسد اقبال قادری نے کہا کہ نوجوانوں کو کامیاب ہونے کے لیے 2 چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے پیلٹ فارم اور اسٹیج منہاج القرآن یہ دونوں چیزیں نوجوانوں کو دیتا ہے جسکی زندہ مثال منہاج القرآن کے فورمز ہیں اور آج کے اس سیمینار میں شراکت دار تنظیمات ہیں۔