پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نئے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا گیا

ممتاز بزنس مین شبیر مرچنٹ چیئرمین پی بی سی منتخب ہو گئے

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد کی نئی ٹیم کو مبارکباد

ہم سب کے ساتھ مل کر تجارت کو فروغ دیں گے، شبیر مرچنٹ چیئرمین پی بی سی

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں پاکستان بزنس کونسل PBC دبئی کا ایک اجلاس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہوا جس میں PBC کی پرانی انتظامیہ نے چارج نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیا۔

اس موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، قونصلر نبیل راشد ، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، داؤد اقبال،محمد اقبال تابانی ،محمد نفیس،مصطفیٰ ہیمانی اور احمد شیخانی سمیت پاکستان بزنس کونسل کے سابق ڈائریکٹرز شامل تھے۔

اس موقع پر گز شتہ پانچ دہائیوں سے امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ چیئرمین منتخب ہو گئے، پاکستان بزنس کونسل PBC کی نئی ٹیم کے چیئرمین شبیر مرچنٹ، ڈائریکٹرز نور کریم آفریدی، افتخار علی تتلا ، محمد سلیم ذ کریا، کامران احمد ریاض، خرم خواجہ اور عمر شہزاد بھی موجود تھے جنہیں متذکرہ تمام لوگوں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اقتدار کی منتقلی کے وقت اقبال داؤد ، شبیر مرچنٹ، قو نصل جنرل حسین محمد، الیکشن مانیٹرنگ کمیٹی پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ محمد اقبال تابانی اور دیگر عہدیداران و ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان بزنس کونسل کی نئی ٹیم سے بہت سی توقعات ہیں۔

امید ہے کہ نئی ٹیم اپنے انداز سے بزنس کو فروغ دے گی،قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ اب وقت "ٹریڈ وار” کا ہے لہذا PBC کو چاہیے کہ وہ پوری دنیا کے ساتھ پاکستانی بزنس کو فروغ دیں۔

اس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی اور ملک میں خوش حالی آئے گی، چیئرمین پی بی سی شبیر مرچنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بزنس کو فروغ دیں گے ، ملک و قوم کی خوش حالی اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے حصّے کا فرض ادا کریں گے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی ڈائریکٹر
Comments (0)
Add Comment