قچین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیرخارجہ

چین دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔

ٹینوبو نے کہا کہ نائیجیریا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کرنے میں نائجیریا کی حمایت کرے گا۔ ٹینوبو نے چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں آنے والے زلزلے پر چین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسی روز وانگ ای نے نائجیریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ میں گلوبل سیکیورٹی انیشٹو کو فروغ دینے کے لئے افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئے دور میں چاروں موسموں پر مبنی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لئے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment