بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد راشد جمن کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات

پاکستانی قونصل جنرل نے بنگلہ دیشی قونصل جنرل محمد راشد جمن کا دبئی قونصلیٹ میں استقبال کیا

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات بالخصوص تجارت میں مضبوطی کی اہمیت پر زور دیاگیا

دونوں فریقین نے پاسپورٹ کے اجراء، قومی شناختی کارڈز اور ویزا کے طریقہ کار سمیت مختلف قونصلر خدمات پر بات چیت کی

دبئی (طاہر منیر طاہر) بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد راشد جمن نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی حسین محمد سے پاکستانی قونصلیٹ دبئی میں ملاقات کی۔

بنگلہ دیشی قونصل جنرل محمد راشد جمن کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات بالخصوص تجارت میں مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں قونصل جنرلز نے تعاون کی صلاحیت کو تسلیم کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے متعلقہ قونصل خانوں کے تجارتی حصوں کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی قونصل جنرل محمد راشد جمن نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا شکریہ ادا کیا اور قونصلر خدمات کے حوالے سے پاکستانی قونصلیٹ کی فراہم کردہ قیمتی معلومات کو سراہا۔

دونوں فریقین نے پاسپورٹ کے اجراء، قومی شناختی کارڈز اور ویزا کے طریقہ کار سمیت مختلف قونصلر خدمات پر تفصیلی بات چیت کی۔

بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد راشد
Comments (0)
Add Comment