وطن ثانی۔ یادگار زمانہ تصنیف

ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کا شمار ان محدود پاکستانی دانشوروں اور صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے دوسرے ملک میں بیٹھ کر اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں اپنی بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔ عارف محمود کسانہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی اردو تصانیف ” سبق آموز کہانیاں 1، 2″ مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں ۔

وہ 1995 سے سویڈن میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں اس ملک سے بے پناہ محبت ہے جس کی وجہ سے اسے اپنا وطن ثانی سمجھتے ہیں۔ پاکستانی الاصل دانشور اور صحافی عارف محمود کسانہ سویڈن میں بیٹھ کر اردو زبان و ادب کی ترقی میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

سویڈن میں مختلف ادبی اور سماجی تنظیموں کے رکن بھی ہیں اور اپنی یادگار زمانہ تصنیف ” وطن ثانی ” میں سویڈن کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی ہیں۔ عارف محمود نے وطن ثانی سے اپنے دلی جذبات کا بھی اظہار کیا ہے ، سویڈن سے ان کا ایک پرانا قلبی رشتہ ہے جو ان کی ہر رگ رگ میں رسوخ کر چکا ہے۔

عارف محمود کسانہ اپنے وطن ثانی سے ایک گہری محبت ہے جس کی وجہ سے ان کی تازہ ترین تصنیف ” وطن ثانی ” سامنے آئی ہے جس میں اردو زبان و ادب اور سویڈن سے روشناس ہستیوں کے مضامین بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کے ہیرو اور ایٹمی سائنسدان مرحوم عبدالقدیر خان کا مضمون بھی کتاب کی زینت بن چکا ہے اور اس کے ادبی شان کو دوبالا کردیا ہے۔

اردو قارئین اس کتاب کے مضامین سے زیادہ مستفید ہوں گے اور سویڈن سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ کتاب نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے شائع کی ہے۔

وطن ثانی۔ یادگار زمانہ تصنیف
Comments (0)
Add Comment