مانچسٹر (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی مشہور کاروباری سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹر یڈ کا ایگزیگٹیو ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے اپنے دفتر میں سید رضوان ہاشمی کو اپنے ہاتھوں سے نوٹیفکیشن دیا ،یاد ر ہے کہ سید رضوان ہاشمی برطانیہ اور پاکستان کی سیاست میں بہت سرگرم ہیں اور اوورسیز کمیونٹی میں اپنے کام کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔
اوورسیز پاکستانی انکی اس تقرری پر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں انکے پنجاب کے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ایگزیگٹیو ممبر بننے سے اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے مزید سہولتیں میسرہونگی ۔
انکی اس تقرری پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،لارڈ واجد خان ، مئیر راچڈیل شکیل احمد ، او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک ،مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاہد چوہان ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ،مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا ء ،برطانیہ کی صحافی برادری اسحاق چوہدری ،چوہدری عارف پندھیر و دیگر کے علاوہ کمیونٹی راہنماؤں چودھری بشیر رٹوی ،سابق مئیر عتیق الرحمن نے دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سید رضوان ہاشمی نئے عہدے کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی مزید خدمت کریں گے۔