پیر سید انصاف حسین شاہ اہل سنت والجماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

پیرس (محمد فیاض بشیر) جگر گوشہ رسول اولاد بتول پیر سید انصاف حسین شاہ جعفری معینی کے آستانہ عالیہ پر ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی آمد پر خصوصی دعوت کا اہتمام ۔

اس موقع پر پیر سید انصاف حسین شاہ نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا والہانہ استقبال کیا دو دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط تعلق اور ملاقات میں اتنی گرمجوشی قابل دیدنی تھی ۔ پیر سید انصاف حسین شاہ نے اپنے نعتیہ کلام
جب بھی محفل میں نعت ہوتی ہے
میری روشن حیات ہوتی ہے
میرے آقا وہیں تو آتے ہیں
جہاں انکی بات ہوتی ہے
کے اشعار سنا کر محفل کی رونق کو جلا بخشی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اس موقع پر کہا کہ پیر سید انصاف حسین شاہ معینی کی شخصیت میں دھیما پن گفتگو میں شائستگی زبان کی مٹھاس مہمان نوازی اور انسانیت کے خدمت کا جو جذبہ پنہاں ہے قابل ستائش و فخر ہے ایسی خوبیوں کے مالک انسان کی دلی قدر کرنی چاہئے اور سادات کی عزت و تکریم ہم پر لازم ہے پیر سید انصاف حسین شاہ نہ ہی دوسرے مسلک اثر انداز ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی کے علم سے خائف ہیں اہل سنت والجماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حضور محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد رضوی قادری رضوی چشتی اور مناظر اسلام مولانا محمد عمر اچھروی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اور لل موریش کی علم و فضل و روحانیت کی مالک شخصیت حضرت مولانا محمد ابرہیم خشتر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ و دیگر اکابرین اور مفتیان اسلام سے جہاں علم حلم کے جام پیے اور وہیں انکی نسبت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سا جا ملی اور اب وہ فرانس کی سر زمین پر جامعہ معینیہ میں طلبہ و طالبات کو دین اسلام اور فیضان قرآن سے منور کرنے کے ساتھ کے ساتھ دنیا میں آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنے کی راہ بھی دکھا رہے ہیں۔

جب انہوں نے اپنے پیر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سے ملاقات کا شرف نصیب ہوا تو انکی شخصیت کے ہر پہلو سے خوشی کا عنصر عیاں تھا ۔ اس روحانی محفل کی رونق کو مذید چار چاند لگانے کے لیے الحاج صوفی صفدر علی چوہرائ ،پیرس کی نامور سماجی مذہبی و روحانی شخصیت الحاج منظور احمد بھٹی مدنی و دیگر نے شرکت کی۔

پیر سید انصاف حسین شاہ
Comments (0)
Add Comment