جامعہ شمسیہ دارالعلوم اولڈہم میں سترویں سالانہ معراج النبی ؐ و دستار فضلیت حفظ قرآن کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جامعہ شمسیہ دارالعلوم اولڈہم میں سترویں سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و دستار فضلیت حفظ قرآن کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ۔ عظیم مذہبی دانشور حافظ علامہ مفتی خان محمد قادری کی خصوصی شرکت ۔

جامعہ شمسیہ دارالعلوم اولڈہم کے بانی مولانا قاری محمد اسلم سیالوی ، مولانا قاری عبد الشکور قادری ، نوجوان امام حافظ فیصل یعقوب ، مولانا قاری محمد زاہد شریف رضوی و دیگر کی شرکت ۔ روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے نقابت کے فرائض علامہ قاری راحت محمود نے انجام دے ۔

آقائے کائنات کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول حافظ صاحبزادہ حسن بشیر اور صاحبزادہ حسین بشیر نے پیش کیے ۔ علامہ مفتی خان محمد قادری نے کہا کہ واقعہ معراج سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ یہ کائنات اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کے لیے مسخر کر دی اور کہا جاؤ اس میں چھپی چیزوں کو نکالے اور اللّٰہ کی قدرت کو ثبوت کے طور پر انہیں پیش کرے اور جوں جوں سائنس ترقی کرتی جائے گی۔

اللّٰہ کی قدرت اور شان مصطفیٰ ہمارے سامنے آتی جائے گی۔مولانا قاری عبد الشکور قادری نے کہا کہ والدین کو اپنی نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرنے بارے خصوصی توجہ کرنی چاہیے، روحانی محفل میں شریک دیگر علمائے کرام نے کہا کہ معراج کی رات کا پیغام یہ ہے کہ اہل ایمان اپنے علم اور کردار میں اتنی بلندی پیدا کریں تاکہ یہ بھی بلندیوں کو چھوئیں ۔

اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ترقی و بلندیوں پہ پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے ، مولانا قاری محمد اسلم سیالوی نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن کریم حفظ کرنے پر صاحبزادہ حافظ محمد حماد مصطفیٰ سیفی کو مبارکباد پیش کی ۔ حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ محمد حماد مصطفیٰ سیفی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

میں اپنے اساتذہ اور والدین کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی حوصلہ افزائی مدد اور راہنمائی سے اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ۔شب معراج کا واقعہ امت مسلمہ اور انسانیت کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے سبق آموز ہے

Jamia Shamsia Darul Uloom Oldhamجامعہ شمسیہ دارالعلوم اولڈہم
Comments (0)
Add Comment