ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) چیئرمین سینیٹ کی فیڈرل کونسل آف آسٹریا کی صدر سے ملاقات، پاکستان اور آسٹریا کے پارلیمانی نظام میں ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے ہم منصب آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر محترمہ Andrea Eder Gitschthaler سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے پارلیمانی نظام میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ جمہوری اقدار اور پارلیمانی طرز عمل مزید مضبوط ہوتے ہیں اور یہ پاکستان آسٹریا دوطرفہ تعلقات کی پہچان ہیں۔ دونوں اطراف نے پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
یہ دورہ یورپی یونین کے مستحکم پارلیمانی منصوبے کا حصہ ہے، مذکورہ بالا کے علاوہ چیئرمین سینیٹ وزیر خزانہ سمیت آسٹریا کی اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔