ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ سے) دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے نو منتخب صدر شاہد چوہان نے اپنی کور کمیٹی کی باہمی رائے اور مشاورت سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ دو برس 2025 اور 26 کے لیے نئے عہدے داران کا اعلان کر دیا ۔
امریکہ سے خرم شہزاد چیئرمین، ساوتھ افریقہ سے شاھد چوھان صدر، برطانیہ سے وسیم چوہدری سینئر نائب صدر، یواےای سے سعدیہ عباسی وائس چیئرپرسن، ترکیہ سے صغیر رامے وائس چیئرمین، جاپان سے عرفان صدیقی (تمغہ امتیاز) کو چیئرمین ایڈوائزری بورڈ مقرر کر دیا گیا جبکہ نائب صدور میں سویڈن سے حافظ محمد عمران، ملائشیا سے جاوید الرحمن، سکاٹ لینڈ سے کیپٹن فرید انصاری، فرانس سے ناصرہ خان اور سعودیہ سے خالد نواز چیمہ منتخب کیا گیا ۔
اس کے علاوہ آئرلینڈ سے وسیم بٹ کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ۔جبکہ جرمنی سے مہوش خان جنرل سیکرٹری ، امریکہ سے حمیرا گل تشنہ چیئرپرسن ادبی کمیٹی، آئرلینڈ سے ریشم مظہر بیگ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، برطانیہ سے عرفان احمد فراز فنانس سیکرٹری، جرمنی سے مطیع اللہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ دیگر جوائنٹ سیکرٹریز میں سعودیہ سے مریم شاھد، ہالینڈ سے جاوید عظیمی اور جاپان سے خالد خان نامزد ہوئے ۔
انفارمیشن سیکرٹری کے لیے جرمنی سے رضوان خان اور بیلجیئم سے عظیم ڈار ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوئے ۔ یاد رہے 2 ہفتے قبل مجلس عاملہ کی طرف سے صدر چیئرمین، سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کی سیٹوں کو انتخاب کے ذریعے پر کیا گیا تھا۔ تنظیم کے چیئرمین خرم شہزاد اور صدر شاھد چوھان کی طرف سے تمام نئے عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئی اے پی جے اسی طرح مثبت انداز سے آگے بڑھتے ہوئے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو متحد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا آئی اے پی جے میں پروفیشنل، بلاصلاحیت اور دنیا بھر سے نامور پاکستانی صحافی اس کا حصہ ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر جرمنی سے سینئر صحافی مطیع اللہ کی طرف سے پاکستان میں صحافیوں کی آزادی کے خلاف کالا قانون پیکا ایکٹ کی مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے تمام صحافیوں نے منظور کر لیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کالے قانون کو فی الفور واپس لیا جائے ۔
آخر میں ہالینڈ سے نئے منتخب جوائنٹ سیکرٹری جاوید عظیمی نے تنظیم کی ترقی و کامیابی کے علاوہ وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی ۔